بینکوں کا پیٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار

بینکوں نے آئل کمپنیز کی پیٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار کردیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع نے انکشاف کیا کہ بینکوں نے آئل کمپنیز کی پیٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار کیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق 2 جہازوں سے پیٹرول آرہا ہے، اس کے بعد پیٹرول امپورٹ نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بینکوں سے ایل سیز نہ کھلیں تو فروری 2023ء کے آغاز میں پیٹرول کی قلت ہوسکتی ہے۔

کمپنیز ذرائع کے مطابق 10 دن سے ایل سیز کھلوانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی ڈیزل کی سپلائی بڑھنے کے سبب ڈیزل مناسب مقدار میں موجود ہے۔