وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ واراعداد وشمارجاری کردیے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ واراعداد وشمارجاری کردیے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 31 اعشاریہ آٹھ تین فیصد ریکارڈکی گئی جبکہ 19 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق گندم کے تھیلے کی اوسط قیمت ایک ہزار 704 روپے ریکارڈ کی گئی، گذشتہ ہفتے میں پیاز آٹھ روپے مہنگا ہو کر اوسطاً 234 روپے کلو میں فروخت ہوا۔ زندہ برائلر مرغی کی اوسط قیمت 12 روپے بڑھ کر 378 روپے فی کلوریکارڈ کی گئی ۔ دال مونگ دو روپے، دال ماش اڑھائی روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ایل پی جی کے گھریلوسلنڈر ی قیمت میں 82 روپے 78 پیسے مہنگا ہوا جبکہ ٹماٹر، آلو، چینی، گھی اور کوکنگ آئل کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔