ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا سٹاک ختم ہونے کے قریب

 اسلام آباد:ملک میں پیٹرول کا سٹاک انتہائی کم رہ گیا، ایل سیز نہ کھلنے کے معاملے پر ڈی جی آئل نے گورنر اسٹیٹ بنک کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، ایل سیز نہ کھلنے کے معاملے پر ڈی جی آئل نے گورنر اسٹیٹ بنک کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایل سی نہ کھلنے کے باعث پی ایس او کا پیٹرول کا کارگو منسوخ ہوگیا.

موجودہ صورتحال ملک میں پٹرولیم فراہمی کی بندش کا باعث بننے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی آئل نے خط میں کہا کہ بینکس پی ایس او پیٹرول، ڈیزل اور لیبریکنٹس کی 5 ایل سی نہیں کھول رہے، پارکو اور پی آر ایل ریفائنری کے 16لاکھ بیرل خام تیل کے تین کارگو ایل سی نہ کھلنے کے باعث رْک گئے۔

مجموعی طور پر پیٹرول کی 21،خام تیل 2،ڈیزل اور لبریکٹنس کی چار ایل سی رکی ہوئی ہیں، گورنر اسٹیٹ بنک فوری طور پر ایل سیز کھولنے کے انتظامات کریں۔