سعودی عرب نے امیتابھ بچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

ریاض: سعودی عرب نے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو ’جوائے ایوارڈز 2023‘ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

اس سے قبل سعودی سینما کا یہ موقر ایوارڈ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی دیا گیا ہے۔

جوائے ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب ریاض میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے فنکاروں نے شرکت کی۔

80 سالہ امیتابھ بچن کو ان کے 60 سالہ کامیاب فلمی کیریئر اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کے عالمی سفیر ہونے پر ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ سینما لوگوں کو قریب لانے اور انسانی معاشرے کو ہم آہنگ کا ذریعہ ہے۔

جوائے ایوارڈز کو سعودی عرب کی جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی آرگنائز کرتی ہے اور تازہ شو میں 20 فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔