عالمی مالیاتی بحران، امریکی بینکوں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کا خدشہ

نیویارک:عالمی مالیاتی بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے نتیجے میں اب امریکی بینکوں سے بھی بڑے پیمانے پر  لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کا خدشہ ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں معاشی صورت حال بگڑنے کے بعد امریکی بینکوں میں بھی ملازمین کی برطرفیوں کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔

 انویسٹمنٹ بینکوں کے ریونیو میں کمی کے باعث بینکوں پر لاگت کم کرنیکا دبا ؤہے اس وجہ سے امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں برطرفیوں کا خدشہ ہے۔

 بینکوں کے اس فیصلے کے بعد ہزاروں ایسے افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے جنہیں حالیہ برسوں میں بھرتی کیا گیا تھا۔

 اس لہر کی زد میں وہ ملازمین بھی آئیں گے جو پہلے کورونا کی وبا کے دوران نوکری سے فارغ ہونے سے بچ گئے تھے، چند امریکی بینکوں نے تو 15ہزار سے زائد ملازمین کو نکالنے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

بینکنگ سیکٹر پر نظر رکھنے والے ماہرین یہ توقع کررہے ہیں کہ مزید بینک بھی اسی طرح کے فیصلے کریں گے۔