’ پسوری’کا یوٹیوب پر500 ملین ویوزکا ریکارڈ

معروف گلوکارعلی سیٹھی اور شے گل کے گائے ہوئے پسوری گانے نے کامیابی اور مقبولیت کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ۔ یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کرلیے ۔

علی سیٹھی کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ بڑی خبر شیئر کی گئ ۔

کیپشن میں لکھا یہ کیا کیا ۔

تصاویر میں انہیں Pasoori گانے کی ٹیم کے ساتھ بڑی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ٹیم میں ان کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار خان اور ان کے ساتھی گلوکارہ شے گل شامل تھے ۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا پسوری ریلیز کے ساتھ ہی یوٹیوب پر وائرل ہونا شروع ہوگیا تھا ۔ مدھر آواز میں گائے گئے Ali Sethi اور Shae Gill کے اس گانے نے نہ صرف پاکستان میں بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کی بلکہ سرحد پار بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی بے حس پسند کیا گیا ۔

یہ گانا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چھایا ہوا ہے ۔ کچھ دن پہلے پسوری یوٹیوب پر ٹاپ میوزک ویڈیو چارٹس پر ٹرینڈ کر نے کے ساتھ ساتھ Spotify پر بھی سب سے زیادہ سٹریم ہونے والا پہلا پاکستانی گانا بن چکا ہے ۔