رمضان سے قبل عمرہ کرایوں میں اضافہ 

 اسلام آباد: رمضان سے قبل عمرہ زائرین کیلئے بری خبر،ایئر لائنز نے دو ماہ پہلے ہی عمرہ کرایوں میں بڑااضافہ کردیا۔

پی آئی اے کا کرایہ ایک لاکھ دوہزار تھا جبکہ فروری سے 1 لاکھ 20 ہزار اور رمضان کیلئے 1 لاکھ 45 ہزار کرایہ کر دیا ہے۔

سعودی ایئرلائنز کا کرایہ 1 لاکھ 9 ہزار تھا جبکہ فروری سے 1 لاکھ 16 ہزار اور رمضان سیگروپ ایک لاکھ 29 ہزار کردیا۔