لائسنس تجدید فیس، جاز نے 24ارب 24کروڑ روپے ادا کردیئے

 اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے لائسنس کی تجدید ی فیس کی مد میں پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (جاز)سے چوبیس ارب چوبیس کروڑ یعنی 24.24بلین  (105.80ملین امریکی ڈالر کے مساوی)رقم وصول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف)میں جمع کرائی جا رہی ہے۔

 پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال یعنی2022-23کے دوران ایف سی ایف میں جمع کرائی جانے والی کل رقم اس رقم کے ساتھ  مجموعی طور پرچھپن ارب ستاون کروڑ یعنی 56.57بلین (امریکی ڈالر 253.78ملین کے مساوی)ہو جائے گی۔