سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونا 4900 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 4201 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 67 ہزار 610 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر بڑھ کر 1936 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔