سونے کی قیمت میں مزید 6500روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار  روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 574 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 100 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ چاندی 2300 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 2 ڈالر کم ہوکر 1928 ڈالر فی اونس ہوگیا۔