بالی وڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ جیا ساونت چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی کی والدہ میں کینسر اور برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی اور طویل عرصے سے موذی مرض سے جنگ لڑ رہی تھیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راکھی کی والدہ ممبئی کےہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں آج وہ چل بسیں۔
اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
راکھی ساونت والدہ کے بے حد قریب تھیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے ہسپتال میں رہتی تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے والدہ کا علاج کرانے پر سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی راکھی ساونت نے والدہ کی خواہش پر قریبی دوست عادل درانی سے شادی کی تھی۔
انہوں نے اسلام قبول کرکے نکاح کیا تھا۔