گیس پائپ لائن منصوبہ، ایران کی پاکستان کو 18ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنیکی دھمکی

تہران: ایران نے گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو اربوں ڈالر جرمانے کی دھمکی دیدی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایران نے گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو اربوں ڈالر جرمانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مارچ تک اپنی سرزمین پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا ایک حصہ تعمیر کرے، ناکامی پر 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 2019ء میں طے پایا تھا۔