نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں  کھانا نہیں دیتے اور نہ ہی باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل نے بیان میں الزام عائد کیا کہ نواز الدین  ان کی مؤکلہ کو نہ کھانے کو دیتے ہیں اور نا ہی انہیں بستر اور باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ میری موکلہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے جس حصے میں رہائش پذیر ہیں وہاں چاروں طرف مرد محافظ تعینات ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انہیں نہ کھانا اور بسترفراہم کیا جا رہا ہے اور نہ ہی باتھ روم کی سہولت دی جا رہی ہے۔

بھارتی  میڈیا کے مطابق کچھ دن قبل نواز الدین کی والدہ نے اپنی بہو پر جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد عالیہ صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے اداکار نواز الدین اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔