پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے زیادہ ہوگیا۔

ملک کو تیل سپلائی کرنے والا اہم ادارہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، اور تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ادارے کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف ملکی ادارے پی ایس او کا ادھار واپس کرنے میں ناکام ہیں، اور پاور سیکٹر، پی آئی اے، گیس کمپنیاں اور ریفائنریز سب ادھار پر چلنے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوئی نادرن کمپنی کے ذمے پی ایس او کے 448 ارب روپے، جینکوز اور سی پی پی اے کے ذمے 148 ارب روپے، حبکو اور کیپکو کے ذمے 30ارب جبکہ پی آئی اے کے ذمے 24 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

اب تمام حالات میں ایکسچینج ریٹ میں فرق سے پی ایس او کو مجموعی طور 58 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔