فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 31 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات (2 فروری) کو سونے کی فی اونس قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1955 ڈالر تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2200 روپے اور 1887 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں کی اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 7200 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح چاندی کے دام بھی 50 روپے بڑھ کر 2300 روپے فی تولہ ہوگئے۔