کیارا اور سدھارتھ ملہوترا رواں ہفتے شادی کرنے والے ہیں، بھارتی میڈیا

ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ کیارا ادوانی اور اسٹوڈنٹ آف دی ائیر اسٹار سدھارتھ ملہوترا جلد شادی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس کے مطابق کیارا اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ رواں ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں اس مشہور بی ٹاؤن جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری سے ہوگا جبکہ 7 فروری تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس ہوٹل نے بھی بالواسطہ طور پر سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ادوانی کی شادی کی تصدیق کی ہے جہاں ان کی شادی کی تقریبات منعقد ہونے والی ہیں۔

kiara advani sidharth malhotra wedding

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی طرح اس خوبصورت جوڑی کی شادی میں بھی قریبی رشتہ داروں اور خاص دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

 فلم شیر شاہ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کے درمیان قربتیں بڑھ گئی تھیں یہ دونوں اداکار کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم تاحال انہوں نے اپنے اس رشتے کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔