پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرائے 8فیصد بڑھادیئے

 پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرائے 8فیصد بڑھادیئے۔نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

ترجمان ریلوے کاکہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے پر 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کے کرائے بڑھانے گئے۔آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارہ کے لیے کرایوں کو ریشنلائز کرنا از حد ضروری اور ناگزیر ہو چکا ہے۔ 

ریلوے حکام کا کہناہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 6 فروری سے نافذ العمل ہوگا ۔

حکام کا مزید کہناتھا کہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے پاکستان ریلوے پر اگلے پانچ ماہ میں 5.46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔