بھارت ہمارے ڈراموں، ہم ان کی فلموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عدنان صدیقی

دبئی: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ بہترین ڈرامے بنانے میں کوئی پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

پاکستانی ڈراموں اور بھارتی فلموں پر تبصرہ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی مثال ایسی ہے جیسے بھارتی فلموں کی ہے ہم بھارت کی فلموں کا  مقابلہ نہیں کرسکتے بلکل اس ہی طرح  بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بنا سکتا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی ڈراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی پاکستانی ڈرامے پسند ہیں اور وہ ڈرامے دیکھتی ہیں۔