ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر غور

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے تناظر میں حکومت بین الاقوامی بزنس کلاس کے ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے اور جانے والے بزنس کلاس کے مسافروں پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ڈیوٹی کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ٹکٹس پر لگائی جائے گی۔

بین الاقوامی فضائی ٹکٹس میں 50 ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔

فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی حتمی ہدایات کے بعد کیا جائے گا۔