بالی ووڈ کے معروف اداکارہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوبز جوڑی سدھارتھ اور کیارا سوریا گڑھ پیلس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب میں نامور بالی ووڈ اسٹارز سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
اس سے قبل کیارا ایڈوانی نے شادی میں شرکت کے لیے پنک شال اور پینٹ شرٹ زیب تن کیے پہنچی تھیں جس کی قیمت 86 ہزار بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔
اب تک دونوں نے میڈیا پر اپنی شادی کی تقاریب کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی 4 روزہ تقریبات میں بالی ووڈ سے لے کر سیاست اور کاروباری ہائی پروفائل مہمان شرکت کررہے ہیں۔
ان مہمانوں کے لئے جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل سوریہ گڑھ میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔