ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بالی ووڈ کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری اور یش راج کے بینر تلے بنائی جانے والی ایکشن اور سنسنی خیز فلم پٹھان نے 14 روز میں باکس آفس پر 850 کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا۔
چودہویں دن کی کمائی کے بعد فلم ’پٹھان‘ رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں سے پانچویں سب سے زیادہ جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی۔
واضح رہے کہ بھارت سے سب سے زیادہ کمانے والی فلم باہو بلی ہے جس نے 510.99 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلم پٹھان سب سے زیادہ کمائی کے اعزاز کو اپنے نام کرلے گی۔