’پٹھان‘، ’برج خلیفہ بولیورڈ‘ پر شوٹ ہونے والی پہلی فلم بن گئی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘، ’برج خلیفہ بولیورڈ‘ پر شوٹ ہونے والی پہلی فلم بن گئی۔

فلم’پٹھان‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے انکشاف کیا کہ فلم کا ایک ایکشن سین جس میں صرف شاہ رخ خان اور جان ابراہم نظر آرہے ہیں اس مشہور مقام پر عکس بند کیا گیا ہے جس کے لیے دبئی پولیس نے فلم کی پروڈکشن ٹیم کی مدد کی اور جائے وقوعہ کو شوٹنگ کے لیے بند کیا گیا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اب تک ہالی ووڈ کی کسی فلم کو بھی یہ موقع نہیں ملا۔

سدھارتھ آنند نے بتایا کہ فلم ’پٹھان‘ کے سب سے مشکل ایکشن سین دِکھانے کے لیے ایک سین چلتی ٹرین کے اوپر، ایک ہوائی جہاز کے ساتھ فضا میں ، ایک دبئی میں ہے جو برج خلیفہ کے بولیورڈ میں عکس بند کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ موقع کسی ہالی ووڈ کی فلم کو بھی نہیں ملا۔ 

اُنہوں نے مزید بتایا کہ دبئی میں اس سیکونس کی شوٹنگ کرنا ناممکن نظر آرہا تھا لیکن دبئی پولیس اور حکام نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا!

سدھارتھ آنند نے بتایا کہ میرے دوست، جو بولیورڈ میں رہتے ہیں، وہاں آئے اور مجھے بتایا کہ انہیں سرکلر موصول ہوئے ہیں کہ اس دن کے آپ لو ان اوقات کے درمیان شہری بولیورڈ تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے لہٰذا براہ کرم آپ اپنی فلم کی شوٹنگ کی تیاری کریں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں یہ بات سن کر حیران رہ گیا کہ اوہ میرے خدا، یہ سارا پروٹوکول میری فلم  کی شوٹنگ کے لیے ہے۔ 

یاد رہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کرداروں میں اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آرہے ہیں۔