وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہوں، ماہرہ خان

کراچی: پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ وہاج علی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ سینئر اداکاروں میں وہ انہیں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔

ان دنوں ڈرامے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ اور ’تیرے بن‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار وہاج علی کے کام کو سراہتے ہوئے ماہرہ خا ن نے کہا کہ وہ نئے اداکاروں میں وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ انہیں وہاج کے پُرانے خیالات بےحد پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ اگر کسی پراجیکٹ میں وہ وہاج کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ وہاج علی کا ڈرامہ ’تیرے بن‘ اور ’مجھے پیار ہوا تھا‘ بےحد مقبول ہو رہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہاج علی ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔