اسلام آباد: رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی۔
وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت ہونے والی چینی فی کلو 2 روپے مہنگی کردی گئی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھاکر 91 روپے کلو ہو گئی۔ چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ بینظیر انکم سپورٹ کے افراد کے لیے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق چینی مہنگی ہونے کی وجہ جی ایس ٹی ٹیکس میں 2 روپے کا اضافہ ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105 روپے فی کلو ہے۔