بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی صارفین پرچوالیس ارب پینتالیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے کہ کیپسٹی چارجزکی مد میں اکتیس ارب چھہتر کروڑ ساٹھ لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت دیجائے۔

آپریشن اینڈ مینٹینس کی مد میں چارارب اٹھائیس کروڑاسی لاکھ وصولی کی درخواست دی گئی ہے۔لیسکو نے صارفین سے گیارہ ارب بیس کروڑ،فیسکو نے دس ارب ،میپکو نے دس ارب بیالیس کروڑروپے وصولی کی درخواست دی۔نیپرا اتھارٹی 24 مئی کو بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گی۔