ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافےکے بعد  2 لاکھ 33 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونا 428 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 274 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کمی کے بعد 1976  ڈالر فی اونس ہے۔