9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد شناحت ہونے والے افراد کی لسٹیں پی این این نے موصول کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس توڑ پھوڑمیں ملوث 89 مرد اور 13 خواتین کی شناخت ہو گئی ہے۔102 افراد جناح ہاؤس حملہ کیس میں اور 9مئی کے واقعات میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کی شناحت جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 13 خواتین میں حدیجہ شاہ،صنم جاوید ،عالیہ حمزہ ،ہما،ماہا،ارم،عائشہ مسعود ،طیبہ راجا،حدیجہ،ممتاز،مریم شامل ہیں۔شناحت ہونے والے 89 مرد اور 13 خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی۔آج انسدا دہشت گردی عدالت میں 126 ملزمان کو پیش کیا گیا ہے۔شناحت پریڈ میں شناحت نہ ہونے والے 24 افرا کو رہا کر دیا جائیگا۔