حکومت کا سمندر میں تیل کے ذخائر کی تلاش شروع کرنے کا فیصلہ

وزیرمملکت ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا ہے کہ سمندرمیں تیل کے ذخائرکی تلاش شروع کریں گے، جس کے لئے غیر ملکی کمپنیز سے رابطہ کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے سمندر میں تیل کی تلاش کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے غیرملکی کمپنیز سے رابطہ کرلیا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضروریاں پوری کرنے اور گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، گیس سیکٹر میں گردشی قرضے ختم کر رہے ہیں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی اطلاع پر ذخیرہ اندوزی ہوتی ہے، اس لئے پیٹرولیم سیکٹر میں کچھ لوگوں کی اجارہ داری ختم کریں گے، تیل کے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لارہے ہیں۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ نجی سطح پر تیل کے ذخائربنانے کی اجازت دی جائےگی، جب کہ ڈالرکےعلاوہ دیگر کرنسی میں بھی تیل خریدا جا سکے گا۔