اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے موجودہ مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے یہ اضافہ 25.78 فیصد تک پہنچا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1,778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن سسٹم کے لیے یہ قیمت 1,762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق، اس فیصلے کو وفاقی حکومت کو بھیجا جا چکا ہے اور قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت کی ایڈوائس کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 208.67 فیصد تک اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اوگرا نے گزشتہ ماہ عوامی سماعت کی تھی۔