دنیا کی نامور کمپنی ایپل انکارپوریشن نے کاروباری دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے شیئرز جمعے کو پہلی بار مارکیٹ میں 3 ٹریلین ڈالرز سے اوپر کی قدر کے ساتھ بند ہوئے۔
اس سے قبل کمپنی نے جنوری 2022ء میں پہلی بار 3 ٹریلین ڈالرز کے نشان کو چھوا تھا لیکن اس سنگِ میل کو عبور کرنے میں ناکام رہی تھی۔
صارفین کا خیال ہے کہ مارکیٹ میں ایپل کمپنی کے شیئرز کی قدر 2025ء تک 4 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔