آئندہ چند روز میں ڈالر کی قیمت 250سے بھی نیچے آنے کا امکان

کراچی : چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر 250 سے بھی نیچے جائے گا۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ملک بوستان نے بتایا کہ آج مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے تو بہت تھے لیکن خریدنے والا کوئی نہیں تھا۔ جب انٹر بینک مارکیٹ کھلے گی تو ڈالر کا ریٹ انتہائی تیزی سے نیچے گرے گا۔ 

ملک بوستان نے کہا کہ آج ڈالر کی قیمت خرید 280 ہے ،پھر 270 ہوگی، اس کے بعد 260 تک آئے گی اور پھر 250 سے بھی نیچے آجائے گی ۔