بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے اثرات انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر پر بھی اثر انداز ہونے لگے ہیں۔
کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں آج ڈالر 11 روپے 1 پیسے سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 11 روپے 1 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپے 98 پیسے کا ہو گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز زبردست مثبت رجحان کے بعد آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 195پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 703 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 43 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔