پاکستان میں آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو گی، ملک بوستان
چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ملک بوستان نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ڈالر کی قیمت 245روپے تک آسکتی ہے ۔
ملک بوستان نے پاکستانی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گی، آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت 245 روپے پر آسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو گی۔
قبل ازیں ملک بوستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر260 روپے سے 270 روپے کے درمیان رہ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا،امپورٹرزحوالہ ہندی کے ذریعے ڈالرز خرید رہے تھے۔
ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کے خطرے کے باعث سرمایہ کارمحتاط تھے،اب جو 5سے 6ارب ڈالرباہر رکے ہوئے تھے وہ آنا شروع ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سٹے بازوں نے مارکیٹ میں ڈالرفروخت کرنا شروع کردیے ہیں، اب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 260 روپے سے 270 روپے کے درمیان رہ سکتی ہے۔