آئی ایم ایف معاہدہ،روپے کی قدر میں ا ضافے کے بعد فی سولہ سونے کی قیمت میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت2200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1887روپے کی کمی سے 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کے اضافے سے 1929 ڈالر کا ہوگیا ۔