انٹر بینک میں کل سستا ہونیوالا ڈالر آج پھر مہنگا

گزشتہ روز انٹر بینک میں سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج پھر مہنگا ہونے لگا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 268 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 825 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔