اسلام آباد: برطانوی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا۔
برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے، ورجن اٹلانٹک کی اسلام اباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے آخری پرواز VS379، B789 نے آج ایک بجکر آٹھ منٹ پر لندن ہیتھرو کے لیے اڑان بھری۔
ورجن اٹلانٹک نے دسمبر 2020 میں اسلام آباد ہوائی اڈے پر ہفتہ وار 7 پروازوں کے ساتھ اپنے آپریشنز کا آغاز کیا تھا، ورجن اٹلانٹک نے ابتداء میں 4 مانچسٹر کے لیے اور 3 لندن ہیتھرو کے لیے فلائیٹس چلائیں۔
بعدازاں ائیرلائن نے صرف لندن ہیتھرو کے لیے 3 ہفتہ وار پروازیں چلانا شروع کردیں، خیال رہے کہ برطانوی ائیرلائن نے سال 2020 میں کورونا کے دوران پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کیا تھا۔