کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالرکی قیمت بڑھتے ہی سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد ، ملتان میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1925 ڈالر پر مستحکم رہی تاہم اس کے برعکس مقامی قیمت بڑھ گئی۔