درآمدات کھلنے پر مانگ میں اضافہ، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق درآمدات کھلنے پر انٹربینک میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے بڑھ کر  281 روپے 50 پیسےکا ہوگیا ہے،گزشتہ روز  انٹر بینک میں ڈالر 279  روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 187 پوائنٹس بڑھ کر 44 ہزار 772 پر ہے۔