سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کر دیے: وزیرِ خزانہ

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے خوشخبری سنائی ہے کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کر دیے ہیں۔

یہ بات وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنی طرف سے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مستقبل میں معاشی معاملات میں مزید بہتری کی طرف جائیں گے، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، جلد مزید استحکام پیدا ہو گا۔