پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حیرت انگیز تیزی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک موقع پر پی ایس ایکس 6 نفسیاتی حدیں عبور کرتا ہوا 45 ہزار 145 پوائنٹس پر چلا گیا تھا تاہم اس کے بعد کچھ کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 45 ہزار 98 پوائنٹس پر آگیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ ہونے اور درآمدات کی اجازت ملنے کے اسٹاک مارکیٹ پر کافی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔