ورلڈ بینک کی شرائط کے تحت ایف بی آر نے مختلف شہروں میں پراپرٹی ویلیوایشن میں اوسطاً 13 سے 15فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
ایف بی آر کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گوشوارے کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے مستقل سالانہ فیچر بنایاجارہا ہے۔
اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ شہر جن کے حوالے سے ایف بی آر تخمینہ قدر جاری کرتا ہے ان کی تعداد بھی 42 سے بڑھا کر 51 کرد ی گئی ہے۔
ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد نیا تخمینہ قدریکم اگست 2023 سے موثر بہ عمل ہوگا۔