اسمگلنگ اور ٹیکس میں اضافے کے باعث فیصل آباد میں چینی کی ایکس مل ریٹ میں فی کلو 15 روپے اضافہ کردیا گیا۔
فیصل آباد میں چینی کی ایکس مل ریٹ بھی فی کلو 15 روپے اضافے کے بعد 130 روپے تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی چینی 145 روپے تک پہنچ گئی۔
مارکیٹ میں بلیک میں چینی کی فروخت پر شہری پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے 85 سے ریٹ بڑھا کر 100 کیا پھر 125.30 ہوگیا اب 140 میں بھی چینی نہیں مل رہی۔ سستے بازار اور یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی چینی موجود نہیں۔
دوسرے جانب چینی ڈیلرز کے مطابق چینی کی اسمگلنگ اورٹیکسس میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں بڑھ رہی ہیں، افغانستان میں بھی ہماری چینی ڈمپ ہوئی ہے ، کاسٹ آف پروڈکشن بھی بڑی 300 کی بجائے 365 میں گنا ملا 18 فیصد سیلز ٹیکس ہوگیا اور اس پورے سنیوریو میں اس کی قیمت بھی بڑی ہے۔