سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑا اضافہ

  کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت  13  ڈالر کے نمایاں اضافے کے بعد 1959 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں  قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی سطح پر بھی دیکھنے میں آیا اور مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے  کے نرخ  یکدم 4000  روپے بڑھ کر 208000  روپے ہوگئے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3429 روپے بڑھ کر 178326روپے ہوگئی۔