پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔
گال میں اس وقت آسمان پر گہرے بادلوں کے ڈیرے ہیں اور موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس کے بعد اسٹیڈیم میں پچ اور اسکوائر کو کور سےڈھانپ دیاگیا ہے۔
گال میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور بابر کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
پہلے سیشن کے دوران شاہین نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی۔
شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیرئیر میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔
سری لنکا کے اس وقت 18 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہے۔
دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔