گال ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 48 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور اسے جیت کےلیے 83 رنز درکار ہیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو 16 رنز کے اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود 7 رنز ب کر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ نعمان علی صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔ اوپنر امام الحق اور کپتان بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔ پربھات جےسوریا نے دو وکٹ لیں۔
گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 14 رنز کی مجموعی اسکور سے کیا، تاہم کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 20، کوشل مینڈس 18، اینجیلو میتھیوز 7، نیشان مدھشکا 52، دنیش چندیمل 28، سمارا وکرما 11 جبکہ رمیش مینڈس 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ پراباتھ جے سوریا 10 رنز اور کاسون راجیتھا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔