چینی کی قیمت میں 15 روپےاضافہ

ملک بھر میں گزشتہ کچھ دنوں سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں فی کلو 15 روپے اضافہ ہو گیا ہے اور چینی 160 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے چینی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی پرمٹ منسوخ ہونے پر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل لاہور میں چینی کی قیمت میں 10 روپے مزید اضافہ ہوا تھا، چینی کی پرچون قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چینی کی قیمت میں پچیس سے تیس روپے کلو اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔