بھارت میں ایک لڑکی اپنے بوائے فرینڈ سے ناراض ہوکر ہائی ٹینشن پاور لائن کے 80 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ چھتیس گڑھ کے گوریلا پیندرا مارواہی ضلع میں پیش آیا۔ جب لڑکے نے دیکھا کہ لڑکی ایک کھمبے پر چڑھ گئی ہے، تواس نے بھی اس کا پیچھا کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
مقامی لوگوں نے دونوں کو بلند کھمبے پر دیکھا، تو فوری طور پر پولیس کواطلاع کرنے کے ساتھ ہی ان کے گھر والوں کو بھی خبر پہنچائی۔ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر لوگوں کا ہجوم ٹارو کے گرد جمع تھا۔
پولیس اہلکاروں نے کافی دیرتک جوڑے سے بات چیت کی اور آخرکار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پولیس کو کامیابی مل گئی۔ اس دوران ہجوم میں موجود ایک شخص نے پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کے کھمبے پر چڑھنے سے پہلے لڑکے لڑائی ہوئی تھی اور دونوں کو اس دوران کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا اور بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔