سعودی عرب ، عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی گئیں

سعودی عرب نے عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مسافروں کے لئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی ہے، سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کی گئی ہیں،مسافروں کے لئے گردن توڑبخارکی ویکسین لازمی قراردی گئی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا لازم ہوگا، نئی ویکسینیشن سے متعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود ہے، سو ل ایویشن نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنے والے اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار، سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کم از کم دس دن پہلے جاری کردہ ہونا چاہیے، ہدایت نامے کے مطابق ایک سال اور اس سے کم عمر کے بچے اس ویکسین سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں، سعودی عرب سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والی ایرلائنز اور مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔