ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی

  کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  18 اگست کو ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 24 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کم ہوکر 7 ارب 93 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔