ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مسلسل مہنگا ہونے کے بعد 600 روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی سے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہے ، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 471 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کم ہو گئی جس کے بعد قیمت 2 ہزار 617 ڈالر پر آ گئی۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔